74924 | شراب کے احکام | الکحل کے احکام |
سوال
کیا الکوحل والے پرفیوم استعمال کرنا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
پرفیوم میں اگر انگور یا کھجور کے علاوہ کسی اور چیز سے تیار شدہ الکوحل استعمال ہو تو اس کا استعمال جائز ہے،اور اگر انگور اور کھجور سے تیار کیا گیا استعمال ہو تو اس پرفیوم کا استعمال نا جائز ہے ،آج کل عموما پرفیوم میں پہلی قسم کا الکوحل ہی استعمال ہوتا ہے ،دوسری قسم نایاب بھی ہے، لہذا جب تک اس بات کایقین یا ظنِ غالب نہ کہ یہ پرفیوم دوسری قسم کے الکوحل سے تیار ہوا ہے،اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ جات
لما في تکملۃ فتح الملھم:أن معظم الکحول التي تستعمل الیوم في الادویۃ والعطور وغیرھا لاتتخذ من العنب أوالتمر... وحینئذ ھناك فسحۃ في الأخذ بقول أبي حنیفۃ عند عموم البلوی.
(تکملۃ فتح الملھم:3/608)
محمد طلحہ شیخوپوری
دار الافتاء ،جامعۃ الرشید،کراچی
8جمادی الاولی /1443ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طلحہ بن محمد اسلم شیخوپوری | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |