021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اخبارات کوجگہ صاف کرنےکےلیےاستعمال کرنا
75004جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

چائینیز لینگویج وغیرہ میں اخبار ہوتواس کےذریعےجگہ صاف کرنااورفروٹ وغیرہ میں استعمال کرنے کاشرعی حکم کیا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اخبارات کوجگہ صاف کرنےاورفروٹ وغیرہ رکھنےکےلیےاستعمال کرنامناسب نہیں ہے،کیونکہ فقہاء کرام نےنفس حروف(کسی قسم کےحروف) کی بےحرمتی سےبھی منع فرمایاہے،خاص طورپر اخبارات میں جب دینی شعائر(مثلاًاللہ تعالی یارسول اللہﷺکےاسمائےگرامی ہو)توکسی صورت ان اخبارات کوصفائی یا دوسری غرض سےاستعمال کرناشرعاًجائزنہیں ہےاگرچہ وہ اخبارکسی بھی زبان میں ہو۔

لہٰذاچائینزلینگویج کےاخبارات کوصفائی یافروٹ وغیرہ رکھنےکی غرض سے استعمال کرنےکی بوقت ضرورت اگرچہ گنجائش ہے(جبکہ ان اخبارات کااستعمال بطوراہانت کےنہ ہو،کیونکہ کسی قسم کےاخبارجن میں حروف وکلمات موجودہوان کوبغرض اہانت استعمال کرناشرعاً جائزنہیں ہے)لیکن احتیاط بہترہے،خاص طورپراس وقت جب کہ ان اخبارات کےبارےمیں یہ علم نہیں ہوتاکہ ان میں شعائر اسلام سےمتعلق حروف یاکلمات موجود ہےیانہیں۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (5/ 323)
بساط أو مصلى كتب عليه الملك لله يكره بسطه والقعود عليه واستعماله، وعلى هذا قالوا: لا يجوز
أن يتخذ قطعة بياض مكتوب عليه اسم الله تعالى علامة فيما بين الأوراق لما فيه من الابتذال
باسم الله تعالى، ولو قطع الحرف من الحرف أو خيط على بعض الحروف في البساط أو المصلى حتى لم تبق الكلمة متصلة لم تسقط الكراهة، وكذلك لو كان عليهما الملك لا غير، وكذلك الألف وحدها واللام وحدها، كذا في الكبرى.
إذا كتب اسم فرعون أو كتب أبو جهل على غرض يكره أن يرموا إليه؛ لأن لتلك الحروف حرمة، كذا في السراجية.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 361)
 فلو نقش اسمه تعالى أو اسم نبيه - صلى الله عليه وسلم - استحب أن يجعل الفص في كمه إذا دخل الخلاء، وأن يجعله في يمينه إذا استنجى قهستاني.

 محمدعمربن حسین احمد

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

19جمادی الاولی 1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عمر ولد حسین احمد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب