021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرض کی ادائیگی پر زکوۃ دینے کا وعدہ کرنا
72497زکوة کابیانزکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان

سوال

کسی نے کسی کو قرض دیا ،کچھ عرصے بعد اس سے کہا کہ تم مجھے میرے پیسے واپس کردو تو میں تمہیں زکوۃ کی نیت سے دے دوں گا،اس نے حامی بھر لی ،پھر کچھ دن بعد وہ فوت ہوگیا ،اب وہ قرض کا کیا کرے؟ کیا وہ زکوۃ میں ادا ہوگیا ؟     

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ میں مرحوم قرض ادا کرنے سے پہلے ہی انتقال کرگئے  لہذا  قرض اگر معاف نہیں کیاہے ،تو ایسی صورت

میں  مرحوم کے ترکہ  سےقرض  کی وصولی کی  جاسکتی ہے ۔محض قرض کے معاف کرنے سے زکوۃ ادا نہیں ہوتی،لہذا قرض

اگر  معاف کربھی دیا جائے تو الگ سے زکوۃ ادا کرنا لازم ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 271)
 وحيلة الجواز أن يعطي مديونه الفقير زكاته ثم يأخذها عن دينهَ

مصطفی جمال

دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی

30/04/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

مصطفیٰ جمال بن جمال الدین احمد

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب