73605 | نماز کا بیان | نماز کےمتفرق مسائل |
سوال
اگر جہری نماز میں امام بھول کر خاموشی سے قرآت کرے تو سجدہ سہو کرنا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرامام نے تین چھوٹی آیتیں یا ایک لمبی آیت کے بقدر جہری نماز میں سراً قراءت کی تو سجدہ سہو لازم ہوگا۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 81)
(والجهر فيما يخافت فيه) للإمام (وعكسه) لكل مصل في الأصح والأصح تقديره (بقدر ما تجوز به الصلاة في الفصلين. وقيل) قائله قاضي خان يجب السهو (بهما) أي بالجهر والمخافتة.......
(قوله والجهر فيما يخافت فيه للإمام إلخ) في العبارة قلب، وصوابها والجهر فيما يخافت لكل مصل وعكسه للإمام ح وهذا ما صححه في البدائع والدرر.
محمد عبدالر حمن ناصر
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
30/11/1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |