| 75226 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
EFU- لائف انشورنس کمپنی اور EFU-حمایہ تکافل سے پالیسی لینا کیسا ہے؟ ان کمپنیز کا شرعی حکم کیا ہے؟ دونوں کمپنیاں ایک ہی چیز ہیں یا الگ الگ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
-EFUلائف انشورنس کمپنی سے کسی بھی طرح کی پالیسی لینا سود ، غرر(دھوکہ) اور قمار( جوا) پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، جہاں تک مذکورہ تکافل کمپنی اور دوسری تکافل کمپنیوں کا تعلق ہے تو ا س حوالے سے ہماری رائے توقف کی ہے اور یہ مسئلہ ابھی تک زیر تحقیق ہے، تا ہم جو اہل افتاء اس کی اجازت دیتے ہیں اگر ان سے استفتاء کر کے جواز کا فتوی حاصل کر لیا جائے تو اصولی لحاظ سے اس پر عمل کرنے کی گنجائش ہے۔
حوالہ جات
[المائدة: 90]
{ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ .
سعد مجیب
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
یکم جمادی الثانی ۱۴۴۳
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سعد مجیب بن مجیب الرحمان خان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


