021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فدیہ یا کفارہ کی مد میں دی گئی رقم سے مستحقین کو خشک راشن دینا
75747زکوة کابیانصدقات واجبہ و نافلہ کا بیان

سوال

فدیہ یا  کفارہ  کی رقم سے اگر کھانا کھلانے کی بجائے 10 دن یا 60 دن کا  خشک راشن دے دیا جائے تو بھی کفارہ یا فدیہ ادا ہوجائے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فدیہ کی مد میں دی گئی رقم سے مستحق لوگوں کو خشک راشن دینے سے بھی فدیہ ادا ہوجائے گا،جبکہ راشن کے بجائے قیمت دینا زیادہ بہتر ہے،کیونکہ نقدی کے ذریعے وہ اپنی کسی بھی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔

تاہم یہ خیال رہے کہ کئی نمازوں اور روزوں کا فدیہ ایک مسکین کو دینے میں حرج نہیں،لیکن قسم کے کفارے کی ادائیگی کے لئے حقیقتاً یا حکماً تفرق ضروری ہے،حقیقتا تو اس طور پر کہ دس مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلادیا جائے اور حکما ًاس طور پر کہ ایک ہی مسکین کو دس دن دو وقت کا کھانا کھلایا جائے۔

حوالہ جات
"الدر المختار"(2/ 72):
"(ولو مات وعليه صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة".
قال العلامة ابن عابدین رحمہ اللہ:" (قوله نصف صاع من بر) أي أو من دقيقه أو سويقه، أو صاع تمر أو زبيب أو شعير أو قيمته، وهي أفضل عندنا لإسراعها بسد حاجة الفقير إمداد".
" رد المحتار" (2/ 427):
"(قوله وبلا تعدد فقير) أي بخلاف نحو كفارة اليمين للنص فيها على التعدد، فلو أعطى هنا مسكينا صاعا عن يومين جاز لكن في البحر عن القنية أن عن أبي يوسف فيه روايتين وعند أبي حنيفة لا يجزيه كما في كفارة اليمين، وعن أبي يوسف لو أعطى نصف صاع من بر عن يوم واحد لمساكين يجوز قال الحسن وبه نأخذ اهـ ومثله في القهستاني".
"رد المحتار" (2/ 73):
"لكن لا بد في كفارة الأيمان من عشرة مساكين، ولا يصح أن يدفع للواحد أكثر من نصف صاع في يوم للنص على العدد فيها، بخلاف فدية الصلاة فإنه يجوز إعطاءفدية صلوات لواحد كما يأتي".
 
 

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

01/رجب1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب