021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قسم کے کفارے میں بیس مساکین کو ایک وقت کا کھانا کھلانا
75748زکوة کابیانصدقات واجبہ و نافلہ کا بیان

سوال

 کفارہ یمین  میں  کھانا کھلانے  کی کیا صورت ہے؟ اگر 20  مستحق افراد کو ایک وقت کا کھانا کھلایا جائےتو کفارہ ادا ہوجائے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 قسم کے کفارے میں حکماً یا حقیقتاً تفرق ضروری ہے،اس لئے بیس مستحق افراد کو ایک وقت کا کھانا کھلانے سے قسم کا کفارہ ادا نہیں ہوگا،جب تک ان میں سے دس افراد کو دوسرے وقت کا کھانا نہ کھلادیا جائے،یا اس کی قیمت نہ دے دی جائے۔

حوالہ جات
"رد المحتار" (3/ 726):
"وإذا غدى مسكينا وعشى غيره عشرة أيام لم يجزه لأنه فرق طعام العشرة على عشرين، كما إذا فرق حصة المسكين على مسكينين، ولو غدى مسكينا وأعطاه قيمة العشاء أجزأه، وكذا إذا فعله في عشرة مساكين".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

01/رجب1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب