021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
معتکف کاقضاء حاجت کے بعد صابن سےہاتھ دھونا اور آئینہ میں چہرہ دیکھنا
76943روزے کا بیاناعتکاف کا بیان

سوال

معتکف کے لیے قضاء حاجت کے بعد صابن سےہاتھ دھونا اور آئینہ میں چہرہ دیکھنے کے لیے رکناکیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قضاء حاجت کے بعدہاتھ کا صابن سے دھونا مسنون عمل کے حکم میں  ہے(خیر الفتاوی:ج،ص۱۷۹)لہذا یہ استنجاء کے لواحق میں داخل ہونے کی وجہ سے جائز ہے ،البتہ آئینہ میں چہرہ دیکھنے کے لیے ٹھہرنا جائز نہیں،البتہ چلتے چلتے دیکھ سکتا ہے۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (1/ 49)
ويغسل يده بعد الاستنجاء كما يكون يغسلها قبله ليكون أنقى وأنظف.
وقد روي أن النبي - صلى الله عليه وسلم - «غسل يده بعد الاستنجاء ودلك يده على الحائط» . كذا في التجنيس

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

یکم ذیقعدہ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب