021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
معتکف کاقضاء حاجت کے بعد پانی بہانے کے لیے رکنا
76942روزے کا بیاناعتکاف کا بیان

سوال

معتکف کے لیے قضاء حاجت کے بعد پانی بہانے کے لیے رکنا کیسا ہے؟مثلا لوٹا بھرنے کا انتظار کرنا اور اگر پانی بہانا بھول کر بیت الخلاء سے باہر نکل جائے تو ایسی صورت میں یاد آنے پرپانی بہانے کے لیے دوبارہ لوٹنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس بارے میں تصریح تو نہیں ملی، لیکن قواعد سے یہ معلوم ہوتا ہےکہ جب تک بیت الخلاء سے نہیں نکلا تو قضائے حاجت کے عمل کے متممات ولواحق میں داخل ہونے کی وجہ سے اس کے لیے معروف حد تک رکنے کی اجازت ہوگی، لیکن ایک دفعہ نکلنے کے بعد اس کے لیے بالقصد دوبارہ جانا درست نہیں، اس لیےکہ اب یہ مستقل عمل لحاجۃ الغیر میں داخل ہوگیا ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

یکم ذیقعدہ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب