| 77128 | روزے کا بیان | اعتکاف کا بیان |
سوال
پرانا وضو ہوتے ہوئے معتكف شخص نیا وضو بنانے كے لیے وضو خانے پر جا سكتا ہے یا نہیں؟ شرعی حكم سے آگاہی فرما دیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اس بارے میں حنفیہ کی معتبر کتب فقہ میں کوئی تصریح نہیں ملی،البتہ مسنون اعتکاف کے بارے میں راجح قول کی روشنی میں اصولی طور پرپہلے سے وضو ہوتے ہوئے نیا وضوبنانے کے لیے معتکف کا مسجد سے نکلنا جائز نہیں اوراحکام القرآن للعثمانی:ج۱،ص۲۷۰وفتاوی رحیمیہ:ج۷،ص۲۷۷وبعض معاصر اہل علم وافتاء کی تصریحات (مثلامسائل رفعت قاسمی:ج۴،ص ۶۷واعتکاف کے فضائل ومسائل ازمفتی رضوان:ص۱۶۱) بھی اس کی توثیق کرتی ہیں،نیز مذہب حنبلی ومذہب شافعی کی معتبرکتب مثلاالمغنی لابن قدامہ اور المجموع شر ح المہذب میں تجدید وضو کے لیے نکلنے سے نقض اعتکاف کی تصریح بھی ہے،بلکہ آخری کتاب میں اس مسئلہ کے غیر مختلف فیہ ہونے کی بھی تصریح ہے،لہذتجدید وضو کے لیےنکلنے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔
حوالہ جات
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۱۶رجب۱۴۴۳ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


