03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آفیسرکے کہنے پر سپاہی کا گاڑیوں کو رکوانے کا حکم
77216اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

محترم مفتیان کرام

میں بلوچستان پولیس میں ملازم ہوں۔مجھے چند سوالات کرنے ہیں:

اگر دوران ڈیوٹی مجھے آفیسر کسی گاڑی کو روکنے کا حکم دے یا میں از خود کسی گاڑی کو روک لوں اور پھر اس کے بعد آفیسر اس کے ساتھ ناجائز کرے تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟کیا میں اس ناجائز میں شریک شمار ہوں گا؟ایک طرف آفیسر کا حکم ہوتا ہے اور دوسری طرف وہ ناجائز کرتا ہے۔میں نے حلف بھی اٹھایا ہوا ہے کہ میں آفیسر کی ہرجائز بات مانوں گا۔گاڑی رکوانے کا حکم آفیسر نے ناجائز کرنے سے پہلے دیا حالانکہ کئی گاڑیوں کے ساتھ ناجائز کیا ہوگا۔اسی طرح اگر مجھے شک ہو کہ آفیسر گاڑی والے کے ساتھ ناجائز کرے گا تو کیا حکم ہوگا؟

نوٹ: فون پر تحقیق کرنے سے سائل نے بتایا کہ ناجائز کرنے سے مراد شناختی کارڈ وغیرہ طلب کرنا اور نہ ملنے پر ناحق پیسے لینا ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر آپ گاڑی کو کسی ایسے مقصد کے لیے روکیں جس کے لیےگاڑی کو روکنے کا قانونی جواز موجود ہو یعنی آپ کا مقصد صرف اپنی ملازمت کےجائز اصول و ضوابط کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھانا ہو،کسی کے ساتھ ناحق معاملہ کرنے یا ناحق کرنے والے کی مدد کرنے کا ارادہ نہ ہو اور متعقلہ آفیسر بھی جب آپ کو گاڑی رکوانے کا کہے تو اپنے ناجائز مقصد و ارادے کی صراحت نہ کرے تو ایسے میں آپ کے لیے گاڑی روکنا جائز ہے۔اس کے بعد گاڑی والے کے ساتھ آپ کا آفیسر کوئی ناحق معاملہ کرے تو یہ اس کا ذاتی فعل ہوگا ،جس کا آپ پر کوئی گناہ نہ ہوگا۔

حوالہ جات

فقہ البیوع( 1/192،193)

فتنقیحُ الضّابط فی ھذا الباب علی مامن به علیٗ ربی: أن الإعانة علی المعصیة حرام مطلقاً بنص القرآن أعنی قوله تعالی: "وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ (المائدة:2)‏ وقوله تعالی: فلن أَكَون ظھیراً لِلمُجْرمین (القصص:17‏)ولکن الإعانة حقیقة ھی ماقامت المعصیة بعین فعل المعین، ولایتحقّق إلا بنیّة الإعانة أوالتصریح بھا أو تعینھا فی استعمال ھذا الشیئٔ بحیثٗ لایحتمل غیرالمعصیة. ومالم تُقم المعصیة بعینه لم یکن من الإعانة حقیقة، بل من التسبب، ومن أطلق عليه لفظ ''الإعانة'' فقد تجوز ؛لکونہ صورۃ الإعانة کما مر من السیر الکبیر.

ثم السبب إن کان سببا محرکا ود اعیاإلی المعصیۃ ،فالتسبب فیہ حرام ،کالإعانة علی المعصیة بنص القرآن کقولہ تعالی: "وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ"(الأنعام: 109)وقوله تعالی: "فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ"(الأحزاب: 32)وقولہ تعالی :"وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى"(الأحزاب: 33) وإن لم یکن محرکاً وداعیا ، بل موصِلاً محضأ ،وھو مع ذلك سبب قریب بحیثٗ لایحتاج فی إقامة المعصیة بہ إلی إحداث صنعة من الفاعل،کبیع السلاح من اُھل الفتنۃ، وبیع الأمرد ممّن یعصِی بہ، وإجارۃ البیت ممّن یبیع فیہ الخمر ،أو یتخذھا کنیسۃأو بیت نار و أمثالھا،فکلہ مکروھا تحریما بشرط أن یعلم بہ البائع والآجر ،من دون تصریح بہ باللسان ،فإنہ إن لم یعلم کان معذوراً، وإن علم وصرح کان داخلاً فی الإعانة المحرّمة. وإن کان سببا بعیدا بحیث لا يفضی إلی المعصیة علی حالتھا الموجودة ،بل یحتاج إلی احداث صنعة فیہ، کبیع الحدید من أھل الفتنة وأ مثالھا ،فتکرہ تنزیھا"

درر الحكام في شرح مجلة الأحكام (1/ 91)

إذا اجتمع المباشر والمتسبب أضيف الحكم إلى المباشر… تعريف المباشر - هو الذي يحصل التلف من فعله دون أن يتخلل بينه وبين التلف فعل فاعل آخر… كذلك لو أمسك شخص بآخر وجاء ثالث فاغتصب ما مع الرجل من النقود فالضمان على المغتصب المباشر لاستلاب المال دون الآخر المتسبب بذلك.

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

20ذوالقعدہ1443 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب