03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ہمبستری سے قبل طلاق دینے کی صورت میں مہر کا حکم
77616نکاح کا بیانجہیز،مہر اور گھریلو سامان کا بیان

سوال

۲۸ جنوری۲۰۲۲ کو میری شادی ہو ئی۔میری اہلیہ ۵ ماہ گھر رہیں اور اس پورے عر صے کے دوران ایک بار بھی کبھی ہمارے در میان ازدواجی تعلق قائم نہ ہو سکا ۔ مجھے ایسا بھی محسوس ہوا کہ وہ ازدواجی تعلق چاہتی بھی نہیں تھیں ۔ اب وہ گھر چھو ڑ کے جا چکی ہیں اور بار ہا اس بات کا اعادہ کر رہی ہیں کہ میں تو اب تک کنواری ہو ں ۔ اس نے خاندان بھر میں مجھے رسوا کیا ۔اب میں یہ جاننا چا ہتا ہو ں کہ اگر میں اسے طلاق دیتا ہوں تو کیا مجھے مہر ادا کر نا پڑے گا جبکہ کو ئی ازدواجی تعلق قائم نہیں ہوا ہے ؟ آپ کی رہنما ئی مجھے درست فیصلہ کر نے مدد دے گی۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر اس پانچ ماہ کے دوران کبھی آپس میں ایسی تنہائی بھی نہیں ہوئی جہاں ازدواجی تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہ تھی تو آدھا مہر دینا لازم ہوگا اور اگر ایسی تنہائی ہوئی مگر ہمبستری نہ ہوئی تو پورا مہر دینالازم ہوگا۔

حوالہ جات

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 291، دار الكتب العلمية)

فالمهر يتأكد بأحد معان ثلاثة:الدخول والخلوة الصحيحة وموت أحد الزوجين، سواء كان مسمى أو مهر المثل حتى لا يسقط شيء منه بعد ذلك إلا بالإبراء من صاحب الحق.

الهداية في شرح بداية المبتدي (1/ 199، دار احياء التراث العربي)

وإن طلقها قبل الدخول بها والخلوة فلها نصف المسمى " لقوله تعالى: {وَإِنْ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ} [البقرة: 237] الآية.

الفتاوى الهندية (1/ 304، دار الفكر)

والخلوة الصحيحة أن يجتمعا في مكان ليس هناك مانع يمنعه من الوطء حسا أو شرعا أو طبعا.

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

22محرم الحرام1444 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب