03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مردوں کے لیے انگوٹھیاں ،بالی اور کڑا پہننا
78287جائز و ناجائزامور کا بیانلباس اور زیب و زینت کے مسائل

سوال

ہم نے اکثر نوجوان اور کچھ بزرگ حضرات کو دیکھا ہےکہ وہ انگللیوں میں انگوٹھیاں،کان میں چھوٹیسی بالی اور ہاتھ میں کڑا

پہنے ہوئےہوتے ہیں،اس کے بارے میں رہنمائی فر مائیں کیا یہ ٹھیک ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مرد حضرات کے لیےچاندی کی انگوٹھی کے علاوہ کسی قسم کازیور پہننا جائز نہیں ،اور چاندی کی انگوٹھی میں بھی یہ ضروری ہے کہ وہ ساڑھے چار ماشے سے زیادہ سے نہ بنی ہو ،لہذابالی اور کڑا پہننا توکسی صورت جائز نہیں ہے۔

حوالہ جات

 في الشامیۃ:ولا یتحلي الرجل بذھب وفضۃ مطلقا إلا بخاتم ولا یزیدہ علی مثقال. (الشامیۃ:9/520 )  

في التاتارخانیۃ:ولایجوز للرجالالتحليبالذھب ولا بالفضۃإلا بالخاتم ،وینبغی أن یکون قدرفضۃ الخاتمالمثقال ولایزاد علیہ.(الفتاوی التاتارخانیۃ:18/124)

 سید سعد عمر شاہ

دار الإفتاء جامعۃ الرشید،کراچی

  26/ربیع الثانی /۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید سعد عمر شاہ بن سید مہتاب شاہ

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب