021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
موبائل فون پر تلاوت کرنے سےمصحف کی فضیلت
78277قرآن کریم کی تفسیر اور قرآن سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

کیا موبائل پر تلاوت کرنے سے وہی فضیلت حاصل ہوگی جو مصحف پر کرنے سے ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مصحف سے تلاوت کرنا زیادتِ فضیلت کا باعث ہے۔ تفصیل اس کی یہ ہے  کہ دیکھ کر قرآن کریم کی تلاوت کرنے   کی حد تک تو مصحف اور موبائل کے ثواب میں فرق نہیں ہے۔ البتہ مصحف  کا چومنا، سینے سے لگانا،  ادب سے رکھنا ،  اٹھانا مستقل ثواب کا باعث ہے   لہذا ان وجوہ سے مصحف سے تلاوت کا ثواب یقینا زیادہ ہوگا۔

حوالہ جات
روى  الطبراني و البیھقي  في شعب الإیمان عن عثمان بن عبد اللہ بن أوس الثقفي، عن جدہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم: قراءة  الرجل القرآن فی غیر المصحف ألف درجة و قراءته فی المصحف تضاعف علی ذلک إلی ألفی درجة.
قال المناوي فی فیض القدیر شرح الجامع الصغیر  نقلاً عن الطیبي:  و إنما فضلت القراءۃ فی المصحف لحظ النظر فیه، و حمله،  و مسه،  و تمکنه من التفکر فیه و استنباط معانیه.
(فيض القدير شرح الجامع الصغیر، حرف القاف:4/650)
في المحیط البرھاني 5/311:
في کراھیۃ  ((شرح الطحاوي)): قرائۃ القرآن من الأسباع جائزۃ، و القرائۃ من المصحف أحب؛ لأن الأسباع محدثۃ و الصحابۃ کانوا یقرؤون من المصاحف.
و في  الفتاوی الھندیۃ  5/391:
قرائۃ القرآن  فی المصحف أولی من القرائۃ عن ظھر القلب.
أیضا: قرائۃ القرآن من الأسباع جائزۃ و القرائۃ من المصحف أحب؛ لأن الأسباع محدثۃ...أفضل القرائۃ أن یتدبر فی معناہ حتی قیل: یکرہ أن یختم القرآن فی یوم واحد  و لا یختم فی أقل من ثلاثۃ أیام تعظیما لہ

عمر فاروق فاروقی

دار الإفتاء ،جامعۃ الرشید، کراچی 

27ربیع الثانی 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عمر فاروق بن منیب الاسلام فاروقی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب