| 78861 | نماز کا بیان | نماز کےمفسدات و مکروھات کا بیان |
سوال
دانتوں میں کچھ کھانے کے ذرات پھنسے ہو ئے ہوں اور نماز کےدوران ان کو نگل لیا ، نماز ٹوٹ تو نہیں جائے گی ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر دوران نماز چنے کے برابریا اس سے زیادہ چیز نگل لی تو نماز ٹوٹ جائے گی ،البتہ اگر چنے سے کم مقدار چیز ہوتو نماز ہو جائے گی مگر ایسا کرنا مکروہ ہے ۔لہٰذا بہتر یہی ہے کہ خوب اچھی طرح منہ صاف کرکے نماز میں شامل ہوا جائے۔
حوالہ جات
إذا کان بین أسنانہ شیئ من الطعام فابتلعہ إن کان قلیلا دون الحمصہ لم تفسد صلاتہ إلا إنہ یکرہ ،و إن کان مقدار الحمصۃ فسدت .(الفتاوی الھندیۃ : 1/113)
و(تفسد )أکله و شربه مطلقا ولو سمسمة ناسيا إلا إذا كان بين أسنانه مأكول دون الحمصة فابتلعه .
)الدرالمختار : 1/601)
إن كان دون الحمصة لم يضره وإن كان قدر الحمصة فصاعدا فسدت صلاته . (البحر الرائق : 2/159)
محمدادریس
دارالافتاء،جامعۃ الرشید، کرچی
12/جماد ی الاولی /1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد ادریس بن محمدغیاث | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


