| 78852 | نماز کا بیان | قضاء نمازوں کا بیان |
سوال
میرے والد صاحب پچھلے دس سالوں سےفالج کے مریض ہیں ،ہم ان کا روزوں کا فدیہ تودیتے ہیں لیکن نمازوں کے لیے کوئی فدیہ نہیں دیا،اور وہ اپنے حواس میں بھی نہیں ہے ،توکیا ان کی نمازوں کےلیے فدیہ دینا ہوگایاکیاحل ہوگا ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مسئولہ کے مطابق جب تک آپ کے والد صاحب بیمار ہیں اور روزے رکھنے پر قادر نہیں ،تو آپ ان کے روزوں کا فدیہ دیتے رہیں ،لیکن اگر وہ صحت یاب ہوجائیں تو ان روزوں کی قضا کرنی ہوگی اور جورقم فدیہ میں دی گئی وہ صدقہ شمار ہوگا ۔البتہ نمازوں کا فدیہ زندگی میں نہیں دیا جاسکتا ۔اگروالد صاحب نے نمازوں کے فدیہ کی وصیت کی اورانہوں نے کچھ مال بھی چھوڑاتواس وصیت کوپوراکرنالازم ہوگا ،اوریہ وصیت ثلث مال میں نافذہوگی،اگرثلث مال سے فدیہ پورانہ ہوتوورثہ پراس وصیت کوپوراکرنالاز م نہیں ہے،البتہ اگرکوئی وارث اپنی طرف سے تبرعا فدیہ اداکردے توامید ہے کہ اللہ تعالی اپنے رحم وکرم کی بنا پرمعاف فرمادیں گے۔واضح رہے جس جگہ آپ رہتے ہیں وہاں کی قیمت کے اعتبار سے فدیہ ادا کریں۔
حوالہ جات
(ومنها المرض) المريض إذا خاف على نفسه التلف أو ذهاب عضو يفطر بالإجماع، وإن خاف زيادة العلة وامتدادها فكذلك عندنا، وعليه القضاء إذا أفطر كذا. ثم معرفة ذلك باجتهاد المريض والاجتهاد غير مجرد الوهم بل هو غلبة ظن عن أمارة أو تجربة أو بإخبار طبيب مسلم غير ظاهر الفسق كذا. والصحيح الذي يخشى أن يمرض بالصوم فهو كالمريض .(ومنها: كبر السن) فالشيخ الفاني الذي لا يقدر على الصيام يفطر ويطعم لكل يوم مسكينا كما يطعم في الكفارة . والعجوز مثله. وهو الذي كل يوم في نقص إلى أن يموت . ثم إن شاء أعطى الفدية في أول رمضان بمرة، وإن شاء أخرها إلى آخرہ.ولو قدر على الصيام بعد ما فدى بطل حكم الفداء الذي فداه حتى يجب عليه الصوم هكذا في النهاية.)الفتاوی الھندیۃ :1/207)
( ولو مات وعليه صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر كالفطرة (وكذا حكم الوتر ) والصوم ، وإنما يعطي ( من ثلث ماله ).( الدرالمختار2/72)
( قوله وإنما يعطي من ثلث ماله ) أي فلو زادت الوصية على الثلث لا يلزم الولي إخراج الزائد إلا بإجازة الورثة.( الدرالمختار : 2/73)
محمدادریس
دارالافتاء،جامعۃ الرشید، کرچی
21/جمادی الاولی /1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد ادریس بن محمدغیاث | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


