03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایپس سےکمائی کا حکم
78600جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ!مختلف"Apps" کے ذریعے کمانا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی ایپ سےمتعلق اصولی حکم یہ ہےکہ وہ ایپ کسی ناجائزاورحرام کام میں استعمال نہ ہو،اورنہ ہی اس میں ایسی ٹرانزیکشن ہوجواسلامی اصولوں کےخلاف ہو،مثلاًجوےکی صورت میں رقم ملنا،اکاؤنٹ میں بطورقرض رقم رکھنےکی صورت میں فوائدملنا،محض لوگوں کو انوائٹ کرنے  پربغیر عمل کے باربار اجرت ملناوغیرہ۔یہ مثال کے طور پر چند خرابیاں بیان کی ہیں،ممکن ہے کہ کسی ایپ کی کمائی دوسری شرعی خرابی کی بناء پر جائز نہ ہو۔اس لیے جس ایپ کے بارے میں معلوم کرنا ہواس کا نام اور اس کے طریقہ کار کی وضاحت کرکے معلوم کیجیے تو حکم بتانے میں آسانی ہوگی۔

حوالہ جات

.......

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

62/جمادی الاولی1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب