| 78712 | متفرق مسائل | متفرق مسائل |
سوال
میری کوشش تو یہی ہوتی ہے کہ نماز باجماعت پڑھوں ،لیکن کبھی کبھار جماعت کا وقت گزرجاتاہے تو کیا میں اپنی اہلیہ کے ساتھ نماز باجماعت اپنے گھر ہی پر پڑھ سکتا ہوں یانہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بیوی شوہر کی اقتدا میں فرض نماز پڑھ سکتی ہے ،اور دونوں کی جماعت کا طریقہ یہ ہے کہ بیوی شوہر کے بالکل پیچھے کھڑی ہوگی ، برابر میں نہیں ۔
حوالہ جات
الأصح أنہ لو جمع بأھلہ لا یکرہ وینال فضیلة الجماعة؛ لکن جماعة المسجد أفضل. ( رد المحتار :2/ 65)
حتی لو صلی في بیتہ بزوجتہ أو جاریتہ …فقد أتی بفضیلة الجماعة اھ، کذا فی الشرح؛ ولکن فضیلة المسجد أتم . (حاشیة الطحطاوي علی المراقي ،ص:287 )
(قوله: وخصه الزيلعي ... الخ) ... وقال: المرأة إذا صلت مع زوجها في البیت، إن کان قد مها حذاء قدم الزوج لاتجوز صلاتهما بالجماعة، و إن کان قدماها خلف قدم الزوج إلا أنها طویلة تقع رأس المرأة في السجود قبل رأس الزوج جازت صلاتهما؛ لأن العبرة للقدم. (ردالمحتار: 1/ 567)
محمدادریس
دارالافتاء،جامعۃ الرشید، کرچی
8/جماد ی الثانی /1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد ادریس بن محمدغیاث | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


