021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بہنوئی سے پردہ ضروری ہے یانہیں ؟
78711معاشرت کے آداب و حقوق کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

ہمارے خاندان میں بہنوئی سے پردہ نہیں کیاجاتا،اور ان سے پردہ کو معیوب سمجھا جاتا ہے ، کیا اسلام میں بہنوئی سے پردہ کرنا ضروری ہے یانہیں ؟ رہنمائی فرمائیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بہنوئی نامحرم ہے ، اس سے   پردہ کرنا لازم ہے ،بہنوئی سے پردہ کو معیوب سمجھنا قرآن و حدیث کی تعلیمات سے ناواقفیت کی بناپر ہے  ، حدیث میں تو ایسے قریبی رشتوں سے زیادہ احتیاط کاکہاگیاہے ۔

حوالہ جات
وعن عقبة بن عامر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم :إياكم والدخول على النساء. فقال رجل: يا رسول الله أرأيت الحمو قال: الحمو الموت . متفق عليه....قال النووي رحمہ اللہ: والمراد بالحمو ه‍نا أقارب الزوج غیر آبائه لأن الخوف من الأقارب أکثر والفتنة منه‍م أوقع لتمکنہم من الوصول إلیه‍ا والخلوة بہا من غیر نکیر علیه‍م بخلاف غیره‍م وعادة الناس المساه‍لة فیه. ( مرقات المفاتيح: 5 /2051)
(وتمنع) المرأةالشابة (من كشف الوجه بين رجال) لا لأنه عورة بل (لخوف الفتنة) كمسه وإن أمن الشهوة لأنه أغلظ.(الدرالمختار : 1 /406)

محمدادریس

دارالافتاء،جامعۃ الرشید، کرچی

8/جماد ی الثانی /1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد ادریس بن محمدغیاث

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب