| 78744 | طلاق کے احکام | عدت کا بیان |
سوال
اگرمجھے طلاق ہوجاتی ہے تومیں اس وقت عمرہ کے لئے سعودیہ میں ہوں اورعمرہ کرکے مدینہ جارہی ہوں تواس کاکیاحکم ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرآپ مکہ مکرمہ میں ہیں اورعمرہ کرلیاہے یامدینہ میں ہیں اورآپ کے لئے واپس پاکستان آناممکن ہے تو عدت پاکستان آکرگزاریں اوراگراحرام باندھ چکی ہیں یاانتظامی اورقانونی مسائل کی وجہ سے فوری واپسی ممکن نہیں توعمرہ کرلیں(،واضح رہے کہ عمرہ کے افعال کے بعد اپناساراوقت قیام گاہ میں گزاریں اورسخت ضرورت کے بغیرباہرنہ نکلیں۔
حوالہ جات
(ملخص جدیدفقہی مسائل599/13)
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۱۱/جمادی الثانی ۱۴۴۴ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


