| 78916 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
سوال: اگروالدہ کی وراثت بیچتےوقت یہ کہاجائےکہ اس کی ادائیگی (تقسیم اورواپسی کاحساب )تین سال میں چکادیاجائےگا،تواس زمین کی وقت بیع کی قیمت کاحساب ہوگا یاتین سال بعد کی قیمت کاحساب ہوگا ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بیع کےوقت کی قیمت کاحساب کیاجائےگانہ کہ تین سال بعدکی قیمت کا،البتہ چونکہ یہ معاملہ قسطوں میں ہےتونقدکےبجائےادھارہونےکی وجہ سےزمین کی قیمت فروخت میں اضافہ کیاجاسکتاہے،مثلازمین کی قیمت اگرنقدمیں دس لاکھ ہےتوادھارمیں باہمی رضامندی سےدس لاکھ سےزیادہ رقم بھی طےکی جاسکتی ہے۔
حوالہ جات
۔۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
16/جمادی الثانیہ 1444ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


