78935 | پاکی کے مسائل | جنابت کے احکام |
سوال
مذی نکلنے کے بعد غسل اور وضو کرنا فرض ہے یا نہیں ؟ رہنمائی فرمائیں ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مذی ناپاک ہے ، کپڑوں اور جسم پر جس جگہ مذی لگ جائے اسے دھوکر پاک کرنا ضروری ہے ، باقی مذی کے نکلنے سے صرف وضو ٹوٹ جاتا ہے، غسل واجب نہیں ہوتا ہے ۔
حوالہ جات
عن علي قال: كنت رجلا مذاء فأمرت رجلا أن يسأل النبي صلى الله عليه و سلم لمكان ابنته، فسأل، فقال:توضأ واغسل ذكرك.( الصحيح البخاري ،رقم الحديث:266)
والمذي ينقض الوضوء، وهو الماء الأبيض الذي يخرج بعد البول . ( محیط البرھانی : 1/50)
واتفقت العلماء على أن الغسل لا يجب لخروج المذي، وعلى أن المذي نجس, وعلى أن الأمر بالوضوء منه كالأمر بالوضوء من البول. (بذل المجھود2/265)
المذي ينقض الوضوء (الفتاوى الهندية : 1/10)
محمدادریس
دارالافتاء،جامعۃ الرشید، کرچی
17/جماد ی الآخرہ/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد ادریس بن محمدغیاث | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |