79209 | حج کے احکام ومسائل | حج کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
اگرحج فرض ہوتوکیاقرض لے کرحج کرناجائزہے،اگرپلاٹ فروخت کی نیت سے لیاہوتویقینی طورپراس کوفروخت کرکے حج کاانتطام کرناہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرحج فرض ہوچکاہے اس کی ادائیگی توضروری ہے، فرض حج کی ادائیگی کاانتظام اگرپلاٹ فروخت کرکے ہوسکتاہے تو پلاٹ کوفروخت کردیاجائے یاکسی اورطریقہ سے اس فرض حج کی ادائیگی کاانتظام کیاجائے،کیونکہ ایک چیزذمہ لازم ہونے کے بعد اس کواداکرنے سے ذمہ بری ہوتاہے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۵/رجب ۱۴۴۴ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |