021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
الھلال سیکیوریٹیز ایڈوائزرز(Al Hilal Securities Advisors (Pvt.) Limited) کے ذریعے سرمایہ کاری حکم
79329مضاربت کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

ایک ایپلیکیشن ہے  ،جس کے بارے میں آپ سے پوچھنا ہے، جس کا نام Hilal Investment ہے، اس میں پیسہ لگانا کیسا ہے؟اور اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ویب سائٹ کا لنک بھی بھیج رہا ہوں۔

Al Hilal Securities Advisors (Pvt.) Limited

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ہماری معلومات کے مطابق  Al Hilal Securities Advisors (Pvt.) Limited کمپنی میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے،مذکورہ کمپنی شرعی حوالے سے Al Hilal Shariah Advisors (Pvt.) Limited کمپنی سے خدمات حاصل کرتی ہے،اگر آپ کو مذکورہ شریعہ ایڈوائزر کمپنی سے وابستہ مفتیان کرام کے فتوی پر اعتماد ہو تو آپ کے لیے Al Hilal Securities Advisors (Pvt.) Limited کمپنی کے ذریعے سرمایہ کاری کرنا جائز ہے،جو مفتیان کرام مذکورہ کمپنی کی شرعی نگرانی کرتے ہیں، ان کے نام درج ذیل ہیں اور ان کی طرف سے جاری کردہ تصدیقی فتوی   کی نقل جواب کے ساتھ منسلک کی گئی ہے،اس کو مکمل ملاحظہ فرمائیں۔

مفتی ارشاد احمد اعجاز صاحب                           مفتی نجیب خان صاحب                     مفتی طلحہ سلیم کپاڈیا صاحب

مفتی محمد شاکر صدیقی صاحب                          مفتی فیصل احمدصاحب                      حافظ وقار یوسفی صاحب

مذکورہ تمام مفتیان کرام  کا تفصیلی تعارف  Al Hilal Shariah Advisors (Pvt.) کی ویب سائٹ پر ملاحظہ فرمائیں۔

حوالہ جات
....

محمد حمزہ سلیمان

دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

        ۱۵رجب۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب