021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فرض نماز کے بعد افضل دعائیں
79361ذکر،دعاء اور تعویذات کے مسائلرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کے مسائل ) درود سلام کے (

سوال

فرض نماز کے بعد کونسی دعائیں پڑھنا افضل ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فرض نماز  کے بعد کا وقت قبولیتِ دعا کے اوقات میں سے ہے۔نماز کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف دعائیں احادیث مبارکہ میں منقول ہیں، البتہ جن فرض نمازوں کے بعد سننِ مؤکدہ ہیں، ان کے درمیان  دعاؤں کا طویل وقفہ نہ کیا جائے، بلکہ مختصر دعائیں مانگ کر سننِ مؤکدہ ادا کرے، پھر دعائیں مانگے۔

نماز کے بعد تین مرتبہ استغفار پڑھ کر  اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت یا ذا الجلال والإكرام پڑھے۔ تسبیح فاطمی کا اہتمام کرے، یعنی 33 مرتبہ سبحان اللہ، 33 مرتبہ الحمد للہ، اور 34 مرتبہ اللہ اکبر کہے، پھر آیۃ الکرسی پڑھ کر مندرجہ ذیل دعائیں پڑھے:

  • لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ
  • لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلاَ مُعْطِىَ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ
  • لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ أَهْلُ النِّعْمَةِ وَالْفَضْلِ وَالثَّنَاءِ الْحَسَنِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ.
  • اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ.
  • اللهم إِني أَعوذ بِكَ مِنَ الكفرِ وَالفَقرِ وَعَذَابِ القَب ر.

اس کے علاوہ وہ دعائیں جو قرآن مجید یا احادیثِ نبویہ میں وارد ہوئی ہیں اپنی وسعت کے مطابق پڑھے۔ اسی طرح اپنی ضروریات و حاجات کے مطابق جس زبان میں سہولت ہو اللہ تعالی سے خوب دعائیں مانگے ۔

حوالہ جات

محمد جمال ناصر

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

16/رجب الخیر/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

جمال ناصر بن سید احمد خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے