03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مارجن (Margin) ٹریڈنگ کا حکم
79504خرید و فروخت کے احکامبیع صرف سونے چاندی اور کرنسی نوٹوں کی خریدوفروخت کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ :

  Forex Trading جائز ہے یا ناجائز،حرام ہے یا حلال ؟ کیونکہ Broker یا Firm کی طرف سے Leverage‏ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں اگر 1 USD‏ ہے تو آپ 100 USD  یا  500 USD کے برابر Trading‏ کر سکتے ہیں۔ کیا یہ سہولت حاصل کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ آج کل مارکیٹ میں مختلف Firms ہیں جو Funds‏ مہیا کرتی ہیں تو اور اس کے بدلے میں اپنے charges‏ اور Fee لیتی ہیں کیا یہ کرنا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

Leverage کے طریقے سے فاریکس ٹریڈنگ کرنا مارجن ٹریڈنگ کہلاتا ہے اور فاریکس مارکیٹ میں اس طرح سے خرید و فروخت کرنا درج ذیل خرابیوں کے سبب شرعا ناجائز اور حرام ہے۔

1)  انویسٹر بروکر (ایکسچینج) سے قرض لیتا ہے جس پر وہ سود ادا کرتا ہے جوکہ سودی قرض کا معاملہ ہے۔

2) بروکر (ایکسچینج )اس شرط پر یہ قرض دیتا ہے کہ شیئرز کی خرید و فروخت اسی کے ذریعے کی جائے گی ، چنانچہ ہر  بار ٹریڈنگ  کے نتیجہ میں وہ اپنا کمیشن بھی رکھے گا، یعنی ایسی شرط لگاتا ہے کہ جس سے اس کا فائدہ لازم آتا ہے۔

3) یہ معاملہ محض صورتاً (دکھلاوے کے طور پر) ہوتا ہے، اس لئے کہ اکثر اوقات  بروکر (ایکسچینج ) کے پاس وہ رقم موجود نہیں ہوتی جس کی بنیاد پر انویسٹر کرنسی کی خرید و فروخت کرتا ہے، یعنی بس قیمت کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر سیٹلمنٹ (Settlement) ہو جا تی ہے ۔

حوالہ جات

المبسوط للسرخسي :(12/ 109)

فأما الربا في اللغة: هو الزيادة. يقال: أربى فلان على فلان، أي زاد عليه. ويسمى المكان المرتفع ربوة لزيادة فيه على سائر الأمكنة. وفي الشريعة: الربا: هو الفضل الخالي عن العوض المشروط في البيع؛ لما بينا: أن البيع الحلال مقابلة مال متقوم بمال متقوم فالفضل الخالي عن العوض إذا دخل في البيع كان ضد ما يقتضيه البيع فكان حراما شرعا.

المعايير الشرعية، رقم (12)، المادہہ(4/1/2/6):

لا يجوز شراء لأسهم بقرض ربوي من السمسار أو غيره لقاء رهن السهم.

المعيار الشرعي رقم (٢١)، المادہ (3/5):

لا يجوز شراء الأسهم بقرض ربوي من السمسار أو غيره (بيع الهامش (Marginكما لا يجوز رهن السهم لذلك القرض

احمد الر حمٰن

دار الافتاء، جامعۃ الرشید کراچی

23/رجب/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احمد الرحمن بن محمد مستمر خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب