| 79506 | خرید و فروخت کے احکام | بیع صرف سونے چاندی اور کرنسی نوٹوں کی خریدوفروخت کا بیان |
سوال
Crypto trading (کرپٹو کرنسی کی تجارت) جائز ہے یا نہیں ، اگر جائز ہے تو جواز کی کون کون سی صورتیں ہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کرپٹو کرنسی اور دوسری ڈیجیٹل کرنسیوں کا کوئی حسی وجود نہیں بلکہ محض ڈیوائس میں موجودگی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتا ہے، جبکہ اس کی قانونی کوئی حیثیت نہیں ہے اس لیے بحالتِ موجودہ اس کے لین دین سے احتراز لازم ہے۔
حوالہ جات
"قوله تعالى: {يا أيها الذين آمنوا لا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل} [النساء: 29] بالحرام، يعني: بالربا والقمار والغصب والسرق"
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 403):
"لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص"
احمد الر حمٰن
دار الافتاء، جامعۃ الرشید کراچی
23/رجب/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احمد الرحمن بن محمد مستمر خان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


