03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بچی کی پرورش کی عمر کی حد
79526طلاق کے احکامبچوں کی پرورش کے مسائل

سوال

یہ بتائیں کہ کس عمر تک بچی ننھیال میں رہے گی ؟بچی کی موجودہ عمر چھ سال ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر ماں نے بچی کے کسی غیر محرم سے شادی کرلی تو بچی کی پرورش  کا حق نانی کو مل جاتا ہے۔ اگر بچی ہے تو نو سال تک نانی کے ساتھ رہے گی، اور بچہ ہے تو سات سال تک۔ اس کے بعد بچہ والد کے حوالے کیا جائے گا۔ پوچھی گئی صورت میں بچی تین سال مزید یعنی نو سال کی عمر تک نانی کے ساتھ رہے گی۔

حوالہ جات

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 566):

(والحاضنة) أما، أو غيرها (أحق به) أي بالغلام حتى يستغني عن النساء وقدر بسبع وبه يفتى .

محمد جمال ناصر

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

23/رجب الخیر/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

جمال ناصر بن سید احمد خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب