03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عدتِ وفات کے بعدکہیں اور نکاح کرلینے والی بیوی کی میراث کا حکم
79553میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

کسی کے انتقال کے بعد اسکی میراث کی تقسیم میں تاخیر ہو جائے اور اس کی بیوی عدت گزار کر کہیں اور شادی کر لے تو کیا پہلے شوہر کی جائیداد میں حقدار رہے گی یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شوہر کی وفات کے وقت ان کی اہلیہ ان کی میراث میں حصہ دار بن جاتی ہے۔ لہذا اگر وہ عدت گزار کر کہیں اور نکاح کر لیتی ہے تو اس سے اس کا حق ساقط نہیں ہوگا اور جب بھی میراث تقسیم ہوگی اس میں ان  کو حصہ دیاجائےگا۔

حوالہ جات

البحر الرائق (8/ 557)

وأما بيان الوقت الذي يجري فيه الإرث فنقول هذا فصل اختلف المشايخ فيه قال مشايخ العراق الإرث يثبت في آخر جزء من أجزاء حياة المورث وقال مشايخ بلخ الإرث يثبت بعد موت المورث۔۔۔وأما ما يستحق به الإرث وما يحرم به: فنقول ما يستحق به الإرث شيئان النسب والسبب

 فالنسب على ثلاثة أنواع۔۔۔۔ والسبب ضربان زوجية وولاء

ولی الحسنین

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

 ۲۶ رجب ۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ولی الحسنین بن سمیع الحسنین

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب