03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عورت سے گواہ طلب کیے بغیر جاری کردہ عدالتی تنیسخ نکاح بذریعہ خلع کا حکم
79669طلاق کے احکامخلع اور اس کے احکام

سوال

ہماری ہمشیرہ کی شادی کو 20 سال ہوگئے ہیں،اس پورے عرصے میں شوہر نے استطاعت کے باوجود ان کو ایک دن کا بھی نان نفقہ نہیں دیا اور مارپیٹ بھی کرتا رہا۔وہ پڑھاکر اپنا خرچہ خود برداشت کرتی رہی۔کئی بار صلح کرروائی گئی ،لیکن دوبارہ مسائل کھڑے ہوتے رہے۔بالاخر ہم نے طلاق کا مطالبہ کیا تو شوہر نہ طلاق دینے پر راضی ہوا اور نہ ہی حقوق ادا کرنے پر ،چنانچہ ہم نے عدالت میں تنسیخ نکاح کا کیس دائر کیا ۔عدالت نے تنسیخ نکاح بذریعہ خلع کے مطابق کیس چلایا۔شوہر کو تمام دستاویزات واٹس ایپ پر ارسال کی گئیں،اس کے نام سمن بھیجا گیا،اشتہار دیا گیا ،لیکن شوہر عدالت میں حاضر نہیں تو عدالت نے تنسیخ نکاح بذریعہ خلع کا فیصلہ جاری کردیا۔اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کہ کیا یہ خلع معتبر ہے؟

تنقیح: عدالت نے نان نفقہ نہ دینے کے دعوی پر عورت سے گواہ طلب نہیں کیے اور گواہی کے بغیر فیصلہ جاری کیا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرچہ مذکورہ صورت میں شرعاً فسخ نکاح کی معقول وجہ(تعنت فی النفقہ یعنی گنجائش کےباوجودخرچہ وغیرہ نہ دینا) موجود ہے،لیکن چونکہ مذکورہ صورت میں عدالت نے عورت سے اس کے دعوی پر گواہ طلب نہیں کیے،بلکہ محض عورت کے یکطرفہ بیان کی بنیاد پر خلع کی ڈگری جاری کردی،اس لیے شرعا عدالت کا یہ فیصلہ نافذ نہیں ہوا ۔

اب نکاح کو ختم کرنے کا سب سے بہتر طریقہ تو یہ ہے کہ کسی مناسب طریقے سے کوشش کرکے شوہر کو طلاق یا خلع پر آمادہ کرلیا جائے ، اگر شوہر نہ طلاق دینے پر آمادہ ہو اور نہ خلع پراور نہ ہی بیوی کے حقوق کی رعایت رکھتے ہوئے اسے ساتھ رکھنے کے لئے تیار ہو اور عورت کے لئے شوہر سے خلاصی حاصل کئے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو پھر یہ عورت دوبارہ عدالت سے رجوع کرے اور اپنی بات ثابت کرنے کے لیے اپنے دعوی کے ساتھ دو گواہ بھی جج کے سامنے پیش کرے،جب دو گواہوں کی گواہی کے ساتھ عورت کا دعوی صحیح ثابت ہوجائے تو پھر عدالت شوہر کو سمن بھجواکر عدالت میں حاضر ہونے کا حکم نامہ جاری کرے،جب شوہر عدالت آجائے تو اسے کہے کہ یا تو بیوی کے حقوق ادا کرو یا پھر طلاق دے دو،اگر وہ ان میں سے کسی بات پر آمادہ نہ ہو یا عدالت آئے ہی نہیں تو مذکورہ صورت میں قاضی کو بغیر کسی مہلت کے فوری طور پرنفقہ نہ دینے کی بنیاد پر نکاح فسخ کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

اور اگر دوبارہ عدالت سے رجوع میں مشکل ہو تو پھراس کاآسان طریقہ یہ ہےکہ عورت جماعۃ المسلمین(علماء ومفیتان کرام کی جماعت یا ان کی راہنمائی میں فیصلہ کرنے والی نیک لوگوں کی جماعت)کےسامنےدوگواہوں کی موجودگی میں اپنادعوی ثابت کرےاوریہ جماعت گواہوں کےذریعہ پورےمعاملےکی اچھی طرح تحقیق کرے،پھراگریہ پوری جماعت شرعی طریقےکےمطابق فسخ نکاح کا متفقہ فیصلہ کردےتوبھی یہ فیصلہ شرعامعتبرہوگا۔

درج بالاکسی بھی طریقےسےفسخ نکاح ہوجاتاہےتویہ طلاق بائن کےحکم میں ہوگا۔اس کےبعد عورت عدت گزارکردوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے

حوالہ جات

الفواكه الدواني :(2/ 41)

(تنبيهات) الأول: لم ينص المصنف على من ترفع له زوجة المفقود، وقد ذكرنا عن خليل أنه القاضي أو الوالي أو جماعة المسلمين، ولكن عند وجود الثلاثة لا ترفع إلا للقاضي لا لغيره، فإن رفعت لغيره مع التمكن من الرفع له حرم عليها ذلك، وإن مضى ما فعله إن كان هو الوالي أو والي الماء لا جماعة المسلمين، هذا ما يظهر من كلام ابن عرفة كما قاله الأجهوري، وأما لو رفعت لجماعة المسلمين مع وجود الوالي أو والي الماء فالظاهر مضي فعلهم.

وفي السنهوري وتبعه اللقاني أن ظاهر كلام خليل أن الثلاث في مرتبة واحدة وهو كذلك إلا أن القاضي أضبط، ووجود القاضي أو غيره مما ذكر مع كونه يجوز أو يأخذ المال الكثير بمنزلة عدمه فترفع لجماعة المسلمين".

شرح مختصر خليل للخرشي (4/ 198)

"وجماعة المسلمين العدول يقومون مقام الحاكم في ذلك وفي كل أمر يتعذر الوصول إلى الحاكم

أو لكونه غير عدل "

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

1شعبان 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب