03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ناجائز آمدنی والے کے ہاں کھانے،پینے کا حکم
79969.62جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

 ایسے لوگ جو بھنگ یا چرس  کا کاروبار کرتے ہیں، ان کے ہاں کھانا وغیرہ  کھانے کا کیا حکم ہے؟نیز ایسے لوگوں کے صدقہ و خیرات  اور دیگر مالی عبادات کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

افیون اوربھنگ کے تاجر کی آمدنی حلال ہے،لہذااس  طرح کے کاروباری کے ہاں  کھانا،پینا  یا  مسجد اورمدرسہ کے لئے رقم لیناجائزہے،البتہ جو شخص صرف چرس کی ہی تجارت کرتاہواورا سی کو ذریعہ معاش بنائے تو ایسے شخص کے ہاں کھانا،پینا جائز نہیں، اسی طرح  ایسے شخص سے مسجد اور مدرسہ کی  مَد میں  رقم لینابھی جائز نہیں ہے۔

حوالہ جات

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 391)

(و) جاز (بيع عصير) عنب (ممن) يعلم أنه (يتخذه خمرا) لأن المعصية لا تقوم بعينه بل بعد تغيره وقيل يكره لإعانته على المعصية ونقل المصنف عن السراج والمشكلات أن قوله ممن أي من كافر أما بيعه من المسلم فيكره ومثله في الجوهرة والباقاني وغيرهما زاد القهستاني معزيا للخانية أنه يكره بالاتفاق.

     عدنان اختر

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

۱۹؍شعبان ؍۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عدنان اختر بن محمد پرویز اختر

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب