| 79950 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
مفتی صاحب بٹ کوائن کے بارے میں کافی آرا سننے کو مل رہی ہیں۔ الغرض کوئی اس کو حلال کی طرف موڑتے ہیں اور کوئی مباح کی طرف اور کوئی حرام کی طرف۔ المختصر ایک جامع تحریر کے ساتھ صرف اور صرف حلال یا حرام کا فتوی دیجئے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بٹ کوائن اور اس طرح کی دوسری کرپٹو کرنسیوں کے حوالے سے دار الافتاء میں تحقیق جاری ہے اور اس بارے میں ہماری رائے فی الحال توقف کی ہے۔ ہمارے دار الافتاء سے اس بارے میں ناجائز یا جائز ہونے کا فتوی جاری نہیں کیا جاتا۔ البتہ اس عنوان سے ہونے والی جعل سازی اور مالی نقصانات کے پیش نظر بہتر یہ ہے کہ اس سے اجتناب کیا جائے۔
حوالہ جات
احمد الر حمٰن
دار الافتاء، جامعۃ الرشید کراچی
19/شعبان/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احمد الرحمن بن محمد مستمر خان | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


