021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میت کے ذمّے قرض کی ادائیگی کا طریقہ کار
80059.62میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

کیامیت کے ذمے تمام قرضے اداکیے بغیر وراثت تقسیم ہوسکتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ترکہ کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار یہ ہے کہ سب سےپہلے  میت کے مال میں سے میت کی تجہیزو تکفین (کفن ودفن ) کے اخراجات نکالنے کے بعد میت کے ذمّے تمام قسم  کے قرض  کو ادا کیا جائے گا، اس کے بعد میت نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اس کو باقی ترکہ کے ایک تہائی میں نافذ کرنے کے بعد باقی ماندہ منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کو زندہ ورثاء  میں تقسیم کیا جائےگا، البتہ اگر قرض کی رقم الگ کرکے کسی عذر کی وجہ صرف ادائیگی کو مؤخر کیا جائے تو اس کی گنجائش ہے۔

حوالہ جات
مشكاة المصابيح للتبريزي (2/ 158)
وعن البراء بن عازب قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " صاحب الدين مأسور بدينه يشكو إلى ربه الوحدة يوم القيامة " . رواه في شرح السنہ
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (7/ 396)
وأما حكم القرض فهو ثبوت الملك للمستقرض في المقرض للحال، وثبوت مثله في ذمة المستقرض للمقرض للحال، وهذا جواب ظاهر الرواية.

        عدنان اختر

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

11؍رمضان المبارک؍۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عدنان اختر بن محمد پرویز اختر

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب