03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خلفان نام رکھنا
80443جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

خلفان نام کا معنی کیا ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عربی لحاظ سے یہ لفظِ "خلف" (خاء کے فتحہ اور لام کے سکون یا فتحہ کے ساتھ) کی تثنیہ ہے،جس کے معنی جانشین کے ہیں،البتہ لام کے فتحہ کے ساتھ لائق جانشین کو کہا جاتا ہے،جبکہ لام کے سکون کے ساتھ ناخلف جانشین پر اس کا اطلاق ہوتا ہے،جبکہ خاء کے کسرہ کے ساتھ اس کا معنی مختلف اور ضد کے ہیں،اسی وجہ سے دو مختلف الصفات افراد کو "رَجُلانِ خِلْفانِ" کہا جاتا ہے، اس لئے اس کے بجائے کوئی بہتر نام تجویز کرلیا جائے۔

حوالہ جات

۔۔۔۔۔

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

27/ذی قعدہ 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب