03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نمازِ عید سے پہلے قضاء نماز پڑھنا جائز ہے؟
80508نماز کا بیانجمعہ و عیدین کے مسائل

سوال

عید کی نماز سے پہلے قضاء نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نمازعید سے پہلے قضاء نماز گھر میں پڑھ سکتے ہیں، اگر کسی کی اسی روز کی فجر کی نماز قضاء ہوگئی تو نماز عید سے پہلے اس کی قضاء پڑھ لینے میں کوئی مضایقہ نہیں،اسی طرح سابقہ نمازوں کی قضاء بھی نماز عید سے پہلے پڑھی جاسکتی ہے، مگر بہتر ہے کہ نماز عید کے بعد پڑھی جائے.

حوالہ جات

(الفتاوى الهندية، 1/150):

إذا قضى صلاة الفجر قبل صلاة العيد لا بأس به ولو لم يصل صلاة الفجر لا يمنع جواز صلاة العيد وكذا يجوز قضاء الفوائت القديمة قبلها لكن لو قضاها بعدها فهو أحب وأولى، هكذا في التتارخانية ناقلا عن الحجة.

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

28/ذیقعدہ1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب