| 80601 | طلاق کے احکام | تین طلاق اور اس کے احکام |
سوال
میں نے بیوی کوپہلے کبھی طلاق نہیں دی،میں نے جھگڑے میں غصہ کی وجہ سے طلاق دی، میری نیت طلاق نہیں تھی،میں نےپہلی طلاق 6جون کودی،پھر میں 8جون کولینے گیا پھرطلاق دی ،کیونکہ اس کی ماں نےزوردیاکہ طلاق دو،پھرمیں 10جون کولینے گیا مگروہ نہ آئی جس کی وجہ سے تیسری طلا ق دی،تینوں دفعہ طلاق کے یہ الفاظ تھے: میں تمہیں طلاق دیتاہوں۔
اب ہم دونوں رجوع کرناچاہتے ہیں اورلڑکی کے گھروالے بھی راضی ہیں تواس کاحل کیاہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مذکورہ صورت میں عورت پرتین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں،اب اس عورت سے شرعی حلالہ کے بغیرنکاح نہیں ہوسکتا۔ شرعی حلالہ کامطلب یہ ہے کہ مطلقہ خاتون عدت گذارنے کے بعدکسی دوسرے مردسے شرعی طریقہ (دومردیاایک مرداوردوعورتوں کی موجودگی) کے مطابق نکاح کرے،اب اگریہ شوہرصحبت کرکے طلاق دیتاہے یاشوہرفوت ہوجاتاہےتواس خاتون کاعدت طلاق اورعدت وفات مکمل کرنے کے بعدپہلے شوہرسے نکاح کرنادرست ہوگاورنہ نہیں۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۲۱/ذی الحجہ ۱۴۴۴ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


