021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا
80587سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

میں نےکچھ علماءکرام کےبیان کلپ سنےہیں،جس میں وہ فرماتےہیں کہ میزان بینک ،بینک اسلامی  وغیرہ شرعی اصولوں کےمطابق بینکاری کرتےہیں،ان میں اکاؤنٹ کھلوانامنافع لیناجائزہے۔سوال یہ ہےکہ میرےپاس کچھ سوناہے،جسے بیچ کرمیزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلواناچاہتاہوں،کیامیرےلیےاس کامنافع لیناجائز ہوگااورکس طرح ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جواسلامی بینک یااسلامی ونڈ وباقاعدہ مستندعلمائےکرام کی زیرنگرانی کام کررہےہیں،وہ شرعی اصولوں کےمطابق بینکاری کرتےہیں،ان میں اکاؤنٹ  کھلوانا،یاسیونگ کےذریعہ منافع لیناجائزہے،شرعااس میں کوئی حرج نہیں،اس سےحاصل ہوناوالانفع بھی حلال ہوتاہے،صورت مسئولہ میں آپ میزان بینک  میں سیونگ اکاؤنٹ کھلواسکتےہیں۔

حوالہ جات
۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

20/ذی الحجۃ      1444ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب