80593 | حدیث سے متعلق مسائل کا بیان | متفرّق مسائل |
سوال
جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اس نے اللہ کو پہچان لیا۔ کیا یہ روایت من گھڑت ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سوال میں مذکورہ روایت کو مفسرین نے ذکر کیا ہے، چنانچہ سب سے پہلے اس کو أبو إسحاق أحمد بن إبراهيم الثعلبي (ت:٤٢٧هـ) نے "تفسير الثعلبي (133/4)" میں ذکر کیا تھا، پھر ان سے مختلف تفاسیر میں منقول ہوتی چلی آئی، روایت کے الفاظ یہ ہیں:
جاء في الخبر: «من عرف نفسه فقد عرف ربه».
لیکن محدثینؒ نے بطور حدیث اس کو موضوع قرار دیا ہے، بلکہ یہ شیخ یحیٰ بن معاذؒ تابعی کا قول ہے۔
حوالہ جات
التذكرة في الأحاديث المشتهرة أو اللآلئ المنثورة في الأحاديث المشهورة لأبي عبد الله بدر الدين محمد بن عبد الله بن بهادر الزركشي الشافعي (ت:٧٩٤هـ) (ص:129):
"من عرف نفسه فقد عرف ربه. قال النووي: ليس بثابت. وقال الإمام أبو المظفر بن السمعاني في القواطع في الكلام على التحسن والتقبيح العقلي: هذا لا يثبت عن النبي - صلى الله عليه وسلم -، وإنما هو لفظ محكي عن يحيى بن معاذ الرازي."
مدارج السالكين لأبي عبد الله محمد بن أبي بكر بن أيوب ابن قيم الجوزية (٦٥٩ - ٧٥١) (46/2):
الكلام المشهور: «من عرف نفسه عرف ربه»، وليس حديثًا عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم -، وإنما هو أثر إسرائيلي بغير هذا اللفظ أيضا: «يا إنسان اعرِف نفسك تعرف ربك».
محمد مسعود الحسن صدیقی
دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی
22/ذوالحجۃ/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد مسعود الحسن صدیقی ولد احمد حسن صدیقی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |