021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حب ‌الوطن من الإيمان”وطن کی محبت ایمان ہے” روایت کی حقیقت
80592حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

کیا "وطن کی محبت ایمان ہے" والی روایت من گھڑت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکورہ روایت کو ابنِ بطہ نے اپنی کتاب سبعون حديثا في الجهاد (ص:77) میں سند کے بغیر ذکر کیا ہے، روایت کے الفاظ یہ ہیں:

قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «‌حب ‌الوطن من الإيمان».

لیکن محدثینؒ نے اس روایت پر موضوع ہونے کا حکم لگایا ہے، البتہ اس کے معنیٰ کو صحیح قرار دیا ہے؛ کیونکہ وطن کی محبت مطلقاً ممنوع نہیں ہے، چنانچہ آپ ﷺ سے مکہ، مدینہ اور یمن سے اپنی محبت کا اظہار کرنا منقول ہے، اسی لیے علماء نے وطن سے محبت کے تین درجے بیان کیے ہیں:

1. کسی ملک یا علاقے سے محض قومیت، لسانیت اور عصبیت کی بنیاد پر محبت کرنا، یہ شرعاً مذموم ہے۔

2. کسی ملک یا علاقے سے محض جائے ولادت، مقامِ سکونت یا آبائی علاقہ ہونے کی وجہ سے محبت ہونا، یہ ایک مباح اور فطری امر ہے، تاہم اس کا ایمان یا دینِ اسلام سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ اس میں مسلم اور غیرِ مسلم سب برابر کے شریک ہیں۔

3. کسی ملک یا علاقے سے کسی اسلامی نسبت اور تعلق کی بنیاد پر محبت ہونا، یہ درحقیقت اسلام پسندی ہے جو شرعاً پسندیدہ عمل ہے، اور وطن سے محبت کی یہی صورت ایمان کا حصہ ہے۔

حوالہ جات
الأسرار المرفوعة في الأخبار الموضوعة لعلي بن (سلطان) محمد، أبو الحسن نور الدين الملا الهروي القاري (ت:١٠١٤هـ) (ص:180):
حديث: «حب الوطن من الإيمان» قال الزركشي: لم أقف عليه. وقال السيد معين الدين الصفوي: ليس بثابت. وقيل: إنه من كلام بعض السلف. قال السخاوي: لم أقف عليه، ومعناه صحيح."
المقاصد الحسنة (ص:297):
"حديث: «حب الوطن من الإيمان»، لم أقف عليه، ومعناه صحيح في ثالث المجالسة للدينوري من طريق الأصمعي، سمعت أعرابيا يقول: إذا أردت أن تعرف الرجل فانظر كيف تحننه إلى أوطانه، وتشوقه إلى إخوانه، وبكاؤه على ما مضى من زمانه ... ولما اشتاق النبي - صلى الله عليه وسلم - إلى مكة محل مولده ومنشئه أنزل الله تعالى عليه قوله: {إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ} [القصص: 85]. إلى مكة."

محمد مسعود الحسن صدیقی

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

22/ذوالحجۃ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مسعود الحسن صدیقی ولد احمد حسن صدیقی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب