| 80608 | نماز کا بیان | تراویح کابیان |
سوال
تراویح میں قرآن پاک کی تکمیل کے بعد دعا کی مقدار کتنی ہونی چاہئے ؟کیوں کے بعض مساجد میں ایسا ہوتا ہے کہ امام صاحب آدھے گھنٹے کی دعا کرواتے ہیں ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
تراویح میں ختمِ قرآن کریم کے بعد اجتماعی دعا کرنے کی گنجائش ہے،جبکہ اس کو سنت نہ سمجھا جائےاور دعا میں شریک نہ ہونے والوں پر طعن وتشنیع نہ کی جائے ورنہ یہ بدعت کے زمرے میں داخل ہوجائے گی۔نیز اس موقع پردعا اتنی لمبی نہ ہوکہ اکتاہٹ ہونے لگے۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية (5/ 318)
الدعاء عند ختم القرآن في شهر رمضان مكروه لكن هذا شيء لا يفتى به، كذا في خزانة الفتاوى۔
يكره الدعاء عند ختم القرآن بجماعة لأن هذا لم ينقل عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم ۔
فتاوى قاضيخان (1/ 80)
وتكلموا في الدعاء عند ختم القرآن في شهر رمضان وعند ختم القرآن بالجماعة واستحسنه المتأخرون فلا يمنع عن ذلك۔
محمدمصطفیٰ رضا
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
23/ذو الحجہ/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


