80667 | تصوف و سلوک سے متعلق مسائل کا بیان | معجزات اور کرامات کا بیان |
سوال
امام فخر الدین رازی رحمۃاللہ علیہ کا حالت نزع میں شیطان سے مناظرہ. شیطان نے چاہا کسی طرح اس کا اِیمان سلب ہوجائے، اُس نے اِن سے پوچھا کہ تم نے عمر بھر مُناظروں مُباحثوں میں گزاری ،خدا کو بھی پہچانا؟ آپ نے فرمایا :بیشک خدا ایک ہے ۔اس نے کہا اس پر کیا دلیل؟آپ نے ایک دلیل قائم فرمائی اس نے وہ دلیل توڑ دی۔ اُنہوں نے دوسری دلیل قائم کی اُس نے وہ بھی توڑ دی۔ اب یہ سخت پریشانی میں اور نہایت مایوس۔ آپ کے پیر حضرت نجم الدین کہیں دُور دراز مقام پر وُضو فرمارہے تھے، وہاں سے آپ نے آواز د ی: ’’ کہہ کیوں نہیں دیتا کہ میں نے خدا کو بے دلیل ایک مانا۔ کیا یہ واقعہ مستند ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اس طرح کا واقعہ مواعظ میں تو پایا جاتا ہے مگر تلاش کے باوجود کسی مستند کتاب میں اس طرح کا واقعہ نہیں مل سکا، لہذا اس واقعہ کو ذکر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
حوالہ جات
ولی الحسنین
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
26 ذو الحجہ 1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | ولی الحسنین بن سمیع الحسنین | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |