021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کفریہ کلمات کہنے کے بعد توبہ کرنا
80651ایمان وعقائدکفریہ کلمات اور کفریہ کاموں کابیان

سوال

1-نمازیں ایک نہیں دو ہونی چاہئے تھیں بس(معاذاللہ)۔ 2-کاش اللہ نے گانے سننا حرام نا کیا ہوتا(معاذاللہ)۔ 3-کاش اللہ نے عورت کو پردہ کا حکم نا دیا ہوتا (معاذاللہ)۔ 4-مجھے داڑھی والے لڑکے پسند نہیں، عجیب بوڑھے بوڑھے لگتے ہیں(معاذاللہ)۔اس وقت مجھے پتا نہیں تھا کہ داڑھی رکھنا سنت ہے۔ 5- میرے سے شرک بھی ہوا تھا۔ میرے سے یہ کلمات کفر صادر ہوئے۔اس کے بعد جب مجھے پتا چلا کے اس طرح کے جملے بولنے سے بندہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے تو میں نے ان الفاظ سے توبہ کی:اے اللہ!میرے سے آج تک جتنے بھی کفریہ و شرکیہ الفاظ،جملے اور عمل جانے انجانے میں صادر ہوئے ہیں، جو مجھے یاد ہیں اور جو یاد نہیں، میں ان تمام سے دل سے نفرت کرتی ہوں، اور آپ کی بارگاہ میں ان تمام سے دل سے توبہ کرتی ہوں، آئندہ احتیاط کروں گی، اے اللہ !مجھے معاف کر دیجئے ،میں آپ کو ایک مانتی ہوں، اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانتی ہوں، اور جتنے بھی ضروریات دین ہیں ،ان تمام پر ایمان لاتی ہوں ،اور دین اسلام کے علاوہ تمام مذاہب سے نفرت کرتی ہوں ،پھر کلمہ شہادت پڑھ کہ ایمان مفصل پڑھ لی۔ میں نے اتنی بار توبہ کی ہے ،کبھی آنسو کے ساتھ ،کبھی بنا آنسو ندامت کے ساتھ کہ میرے سے غلطی ہو گئ ہے، لیکن میرے دل کو سکون نہیں مل رہا۔ مجھے لگتا ہے کہ خدانخواستہ میں دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہوئی ۔یہ بات مجھے چین نہیں لینے دیتی جسکی وجہ سے میں اپنی عبادات پر بھی توجہ نہیں دے پا رہی، مجھے اللہ سے ہر وقت خوف آتا رہتا ہے ۔مجھے لگتا ہے  کہ اللہ میرے سے بہت زیادہ ناراض ہو گیا ہے۔  آپ بس مجھے اتنا بتا دیجئے کہ ایسے توبہ کرنے سے میں دائرہ اسلام میں تو داخل ہو گئی اور میری توبہ بھی قبول ہو گئی ؟  کیا بنا روئے توبہ کرنے سے بھی میں دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ؟ اور کیا اب میں سکون سے اپنی عبادات کروں یا کیا کروں ؟میں بہت پریشان ہوں ۔1-نمازیں ایک نہیں دو ہونی چاہئے تھیں بس(معاذاللہ)۔ 2-کاش اللہ نے گانے سننا حرام نا کیا ہوتا(معاذاللہ)۔ 3-کاش اللہ نے عورت کو پردہ کا حکم نا دیا ہوتا (معاذاللہ)۔ 4-مجھے داڑھی والے لڑکے پسند نہیں، عجیب بوڑھے بوڑھے لگتے ہیں(معاذاللہ)۔اس وقت مجھے پتا نہیں تھا کہ داڑھی رکھنا سنت ہے۔ 5- میرے سے شرک بھی ہوا تھا۔ میرے سے یہ کلمات کفر صادر ہوئے۔اس کے بعد جب مجھے پتا چلا کے اس طرح کے جملے بولنے سے بندہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے تو میں نے ان الفاظ سے توبہ کی:اے اللہ!میرے سے آج تک جتنے بھی کفریہ و شرکیہ الفاظ،جملے اور عمل جانے انجانے میں صادر ہوئے ہیں، جو مجھے یاد ہیں اور جو یاد نہیں، میں ان تمام سے دل سے نفرت کرتی ہوں، اور آپ کی بارگاہ میں ان تمام سے دل سے توبہ کرتی ہوں، آئندہ احتیاط کروں گی، اے اللہ !مجھے معاف کر دیجئے ،میں آپ کو ایک مانتی ہوں، اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانتی ہوں، اور جتنے بھی ضروریات دین ہیں ،ان تمام پر ایمان لاتی ہوں ،اور دین اسلام کے علاوہ تمام مذاہب سے نفرت کرتی ہوں ،پھر کلمہ شہادت پڑھ کہ ایمان مفصل پڑھ لی۔ میں نے اتنی بار توبہ کی ہے ،کبھی آنسو کے ساتھ ،کبھی بنا آنسو ندامت کے ساتھ کہ میرے سے غلطی ہو گئ ہے، لیکن میرے دل کو سکون نہیں مل رہا۔ مجھے لگتا ہے کہ خدانخواستہ میں دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہوئی ۔یہ بات مجھے چین نہیں لینے دیتی جسکی وجہ سے میں اپنی عبادات پر بھی توجہ نہیں دے پا رہی، مجھے اللہ سے ہر وقت خوف آتا رہتا ہے ۔مجھے لگتا ہے  کہ اللہ میرے سے بہت زیادہ ناراض ہو گیا ہے۔  آپ بس مجھے اتنا بتا دیجئے کہ ایسے توبہ کرنے سے میں دائرہ اسلام میں تو داخل ہو گئی اور میری توبہ بھی قبول ہو گئی ؟  کیا بنا روئے توبہ کرنے سے بھی میں دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ؟ اور کیا اب میں سکون سے اپنی عبادات کروں یا کیا کروں ؟میں بہت پریشان ہوں ۔1-نمازیں ایک نہیں دو ہونی چاہئے تھیں بس(معاذاللہ)۔ 2-کاش اللہ نے گانے سننا حرام نا کیا ہوتا(معاذاللہ)۔ 3-کاش اللہ نے عورت کو پردہ کا حکم نا دیا ہوتا (معاذاللہ)۔ 4-مجھے داڑھی والے لڑکے پسند نہیں، عجیب بوڑھے بوڑھے لگتے ہیں(معاذاللہ)۔اس وقت مجھے پتا نہیں تھا کہ داڑھی رکھنا سنت ہے۔ 5- میرے سے شرک بھی ہوا تھا۔ میرے سے یہ کلمات کفر صادر ہوئے۔اس کے بعد جب مجھے پتا چلا کے اس طرح کے جملے بولنے سے بندہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے تو میں نے ان الفاظ سے توبہ کی:اے اللہ!میرے سے آج تک جتنے بھی کفریہ و شرکیہ الفاظ،جملے اور عمل جانے انجانے میں صادر ہوئے ہیں، جو مجھے یاد ہیں اور جو یاد نہیں، میں ان تمام سے دل سے نفرت کرتی ہوں، اور آپ کی بارگاہ میں ان تمام سے دل سے توبہ کرتی ہوں، آئندہ احتیاط کروں گی، اے اللہ !مجھے معاف کر دیجئے ،میں آپ کو ایک مانتی ہوں، اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانتی ہوں، اور جتنے بھی ضروریات دین ہیں ،ان تمام پر ایمان لاتی ہوں ،اور دین اسلام کے علاوہ تمام مذاہب سے نفرت کرتی ہوں ،پھر کلمہ شہادت پڑھ کہ ایمان مفصل پڑھ لی۔ میں نے اتنی بار توبہ کی ہے ،کبھی آنسو کے ساتھ ،کبھی بنا آنسو ندامت کے ساتھ کہ میرے سے غلطی ہو گئ ہے، لیکن میرے دل کو سکون نہیں مل رہا۔ مجھے لگتا ہے کہ خدانخواستہ میں دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہوئی ۔یہ بات مجھے چین نہیں لینے دیتی جسکی وجہ سے میں اپنی عبادات پر بھی توجہ نہیں دے پا رہی، مجھے اللہ سے ہر وقت خوف آتا رہتا ہے ۔مجھے لگتا ہے  کہ اللہ میرے سے بہت زیادہ ناراض ہو گیا ہے۔  آپ بس مجھے اتنا بتا دیجئے کہ ایسے توبہ کرنے سے میں دائرہ اسلام میں تو داخل ہو گئی اور میری توبہ بھی قبول ہو گئی ؟  کیا بنا روئے توبہ کرنے سے بھی میں دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ؟ اور کیا اب میں سکون سے اپنی عبادات کروں یا کیا کروں ؟میں بہت پریشان ہوں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ علماء کرام نے توبہ کے لیے تین شرائط بیان کی ہیں: گناہ کو چھوڑنا ،جو گناہ ہوگئے ہیں ان پر نادم  اور شرمندہ ہونا اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا پختہ عزم  اور ارادہ  کرنا۔جب یہ تینوں شرائط   پائی جائیں  اور اللہ تعالی سے  اپنے گناہوں پر معافی بھی مانگ لی جائے تو پھر  یہ یقین رکھنا  چاہیے کہ اللہ تعالی معاف فرمادیں گے۔

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق   آپ اپنے گناہوں پر نادم  ہیں ،توبہ و استغفار کرچکی ہیں اور کفریہ کلمات کہنے کی وجہ سے تجدید ایمان  کے لیے دوبارہ کلمہ بھی پڑھ چکی ہیں تو اب یہ اطمینان کرلینا چاہیے کہ اللہ تعالی نے آپ کی توبہ قبول فرمالی ہے۔لہذا بلا وجہ کے وسوسوں میں مبتلا ہونے کے بجائے عبادات اور  ذکر و اذکار میں خود کو مشغول رکھیں  اور اس توبہ کی توفیق مل جانے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کریں۔

حوالہ جات
تفسير الألوسي = روح المعاني (14/ 353)
وقال الإمام النووي: التوبة ما استجمعت ثلاثة أمور: أن يقلع عن المعصية وأن يندم على فعلها وأن يعزم عزما جازما على أن لا يعود إلى مثلها أبدا فإن كانت تتعلق بآدمي لزم رد الظلامة إلى صاحبها أو وارثه أو تحصيل البراءة منه، وركنها الأعظم الندم.

عبدالقیوم   

دارالافتاء جامعۃ الرشید

26/ذوالحجہ/1444            

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالقیوم بن عبداللطیف اشرفی

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب