03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میوزک والی فنی ویڈیودیکھنے کاحکم
80681جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

اسلام علیکم اگر ہم کوئی فنی وڈیو یا ڈاکیومنٹری دیکھ رہے ہیں جس میں بیک گراؤنڈ میوزک چل رہا ہے ، تو کیا اس میوزک کی وجہ سے گناہ ملے گا یا پھر کوئی گنجائش ہے؟ جزاک اللہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

میوزک سننا حرام ہے،اس لیے ایسی ویڈیو اورڈاکومینٹری جس  کے بیک میں میوزک ہوتواس کودیکھنااورمیوزک کوسنناناجائز اورحرام ہے،البتہ کوئی ویڈیو ایسی ہوجس کوکسی تعلیمی یاکسی ہنرکے سیکھنے کےلئے دیکھناضروری ہو،دیکھے بغیرکوئی چارہ نہ ہوتوایسی مجبوری کی صورت میں اگراپنی توجہ اس علمی اوربامقصدچیزکی طرف مبذول رکھی جائے تواس ویڈیو کودیکھنے کی گنجائش ہے،کیونکہ مقصد میوزک سننانہیں ہے،اپنی حقیقی ضرورت کو پوراکرناہے۔

 

حوالہ جات

فی الفقه الإسلامي وأدلته (ج 1 / ص 134):

القاعدة الثانية ـ ( الأمور بمقاصدها ) :

معنى هذه القاعدة: أن أعمال الإنسان وتصرفاته القولية والفعلية تخضع أحكامها الشرعية التي تترتب عليها لمقصوده الذي يقصده منها، وليس بظاهر العمل أو القول... وذكر قاضي خان في فتاواه عند الحنفية : أن بيع العصير ممن يتخذه خمراً: إن قصد به التجارة، فلا يحرم، وإن قصد به لأجل التخمير حرم  ، وكذا غرس الكرم على هذا... والكافر إذا تترس بالمسلم، فإن رماه مسلم، فإن قصد قتل المسلم حرم، وإن قصد قتل الكافر لا يحرم.

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

  ۲۷/ذی  الحجہ۱۴۴۴ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب