03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حج کب فرض ہوتاہے؟
80682حج کے احکام ومسائلاحرام اور اس کے ممنوعات کا بیان

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرا نام نجمث سعادت ہند کلکتہ ہے میرا سوال یہ ہے کہ عورت کے پاس پیسہ ہے یا امیر ہے تو کیا اس پر حج فرض ہے؟ اگر حج نہ کرتے ہوئے فوت ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

  اگر عورت کے پاس نقدی یا اتنی مالیت کاسوناچاندی وغیرہ موجود ہے کہ جس سے حج کے آنے جانے، رہائش اور کھانے پینے  کاخرچہ باآسانی نکل سکتا ہے تو اس پر حج فرض ہے شرط یہ ہے کہ شوہریامحرم اپنےخرچہ پر عورت کے ساتھ جانے کے لئے تیارہو ، اگرشوہریامحرم اپنے خرچ پرسفرکے لیے راضی نہ ہو یاان کے پاس اخراجات نہ ہوں اورعورت ان کے سفرکے اخراجات برداشت کرسکتی ہوتوایسی صورت میں شوہر/  محرم کے سفری اخراجات کاانتظام کرناعورت کے ذمہ ہے اوراگر اس کے پاس محرم کے حج کے اخراجات نہیں ہیں اور محرم بھی عورت کے اخراجات کے بغیر ساتھ جانے کیلئے تیار نہیں ، تو فرضیتِ حج کی دیگر شرائط کی موجودگی میں عورت پر حج تو فرض ہو جائے گا ، لیکن اس کی ادائیگی اس وقت واجب ہوگی جب عورت  محرم کے خرچ پر بھی قادر ہو جائے یا محرم عورت کے اخراجات کے بغیر ہی ساتھ جانے کیلئے  تیار ہو جائے ، اگر پوری زندگی عورت  محرم کے حج کے اخراجات پہ قادر نہیں ہوتی یا وہ بغیر اخراجات کےساتھ جانے کے لئے تیار نہیں ہوتا ، تو عورت پر واجب ہے کہ وہ مرنے سے پہلے اپنی طرف سے حجِ بدل کروانے کی وصیت کر جائے ، اگر نہیں کرے گی  تو گناہگار ہو گی۔

حوالہ جات

الهداية (ج 1 / ص 132):

الحج واجب على الأحرار البالغين العقلاء الأصحاء إذا قدروا على الزاد والراحلة فاضلا عن المسكن وما لا بد منه وعن نفقة عياله إلى حين عوده. “

وفی غنية الناسك(26):

الرابع: المحرم أو الزوج لامرأۃ بالغۃ ولو عجوزاً أو معہا غیرہا من النساء الثقات والرجال الصالحین وتجب علیھا النفقہ والراحلۃ لمحرمھا؛ لانہ محبوس علیھا ۔۔۔۔ ثم اختلفوا ان المحرم او الزوج شرط الوجوب او شرط الاداء کما اختلفوا فی امن الطریق؟ فقیل: الصحیح الاول،وقیل الصحیح الثانی۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

  ۲۸/ذی  الحجہ ۱۴۴۴ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب