| 80862 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
آج کل نوجوان بہت تیزی سے پیسہ کمانے کیلئے ہر روز نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں،جن میں ایک ویب سائٹ پے پاکستانی روپے سے انویسٹ کرکے ڈبل واپس ملتے ہیں ۔ یہ ایپ بس چند دن کیلئے اوپن ہوتی ہے جن میں زیادہ تر ربوٹ ٹریڈنگ کا استعمال ہوتا ہے منافع ملتا ہے ،کیا یہ جائز ہے یا ناجائز،حلال ہے یا حرام۔ ان ایپ یا ویب سائٹ کا خاص نام نہیں، کچھ دن بعد نئی آ جاتی ہیں، لیکن پیسے لگانے اور لینے کا یہی طریقہ ہےکہ پاکستانی 5000 لگائیں اور ہر روز 1000 کمائیں دس دن تک ،اوریہ ایپ کبھی بھی بند ہو سکتی ہیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مذکورہ صورت میں ان ایپس اور ویب سائٹس کے کام کا طریقہ کار واضح نہیں ہے، اور ان ویب سائٹس کے حوالے سے معلومات بھی نا مکمل ہیں۔ ایسی ویب سائٹ اور ایپ عام طور دھوکہ دہی اور فراڈ میں استعمال ہوتی ہیں۔ اس طرح کی ویب سائٹس پے پیسے نہ لگائے جائیں۔
مزید یہ کہ پیسے ایسی جگہ لگائے جائیں جہاں معاملات واضح ہوں۔
حوالہ جات
۔۔
محمد فرحان
دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی
15/محرم الحرام/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد فرحان بن محمد سلیم | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


