03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کلوننگ (Cloning)جائزہے یانہیں؟
81001جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

اسلام کلوننگ (Cloning) کے متعلق کیاکہتاہے؟ کیایہ جائزہے؟

قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب مطلوب ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جانوروں اورپودوں میں غیرجنسی اورغیرفطری طریقے سے پیدائش کے عمل کوکلوننگ کہتے ہیں،اس کی خصوصیت یہ ہوتی ہے غیرفطری طریقہ تولید سے وجود میں آنے والے جاندار خصوصیات،شکل وشباہت میں بالکل ویسے ہی ہوتے ہیں جن سے وہ وجود میں آتے ہیں۔

شرعی حکم یہ ہے نباتات اورجانوروں دونوں میں زراعت کی بہتری اورافزائش نسل کے لئے کلوننگ کاعمل جائزہے،احادیث مبارکہ میں تابیرکے نام سے اس کے نظائرموجود ہیں،البتہ اہل علم نے لکھاہےکہ جانوروں میں بغیرکسی معقول وجہ کے کلوننگ سے اجتناب بہترہے،اس کی درج ذیل وجوہات ہیں:

۱۔ حیوانی کلوننگ میں ایک ہی طرز کے مخصوص جانور  پیدا کیے جاتے ہیں جو قدرتی وفطری نظام میں موجود توازن کو بگاڑ سکتے ہیں جو تباہی کا سبب بنے گا۔

۲۔ حیوانات میں اللہ تعالی نے رنگوں اور صورتوں میں تنوع پسند کیا ہے، کلوننگ اس کے بگاڑ نے کا ذریعہ بن سکتاہے۔

۳۔ کلوننگ فطری سلسلہ توالد و تناسل کو ختم کرنے کا ذریعہ ہے۔

انسانوں کے حوالہ سےبھی شرعی حکم یہ ہے کہ اولاد کے حصول کے لئے فطری طریقوں کواختیارکرناچاہیے،غیرفطری طریقے سےحتی الامکان بچاجائے،اگر فطری طریقے اختیارکرنے کے باوجوداولادکاحصول نہ ہوتوایسی مجبوری کی صورت میں درج ذیل دوصورتوں کی گنجائش ہے:

(1)نطفہ شوہرکاہو ،بیضہ اس کی بیوی کاہو،ان کی تلقیح بیرونی طورپرکی جائے اورپھربیوی کے رحم میں رکھاجائے۔

(2)شوہرکانطفہ لے کراس کی بیوی کے رحم میں کسی مناسب جگہ پربطوراندرونی تلقیح  رکھاجائے،بشرطیکہ یہ کام لیڈی ڈاکٹر شرم وحیا کے تمام پہلوکو سامنےرکھتےہوئے کرے۔

حوالہ جات

۔۔۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

    ۲۴/محرم الحرام۱۴۴۵ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب