| 81273 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
السلام علیکم مجھے سوال یہ کرناتھاکہ میری شادی کو 13 سال ہوگئے،اورطلاق کو 4 سال ہوگئےہیں،اس 9 سال میں اللہ تعالی نےمجھے پانچ اولادجیسی نعمتوں سےنوازاہے،گھرمیں دھیان نہ دینےکی وجہ سےاورہروقت کی گھریلو لڑائی جھگڑوں کی وجہ سےشوہرنےطلاق دیدی تھی،میرےوالدصاحب اس دنیامیں نہیں ہیں،ماں بوڑھی ہےاورمیراساتھ دینانہیں چاہتے،نہ رہنےکو گھرہےاورنہ کوئی ٹھکانہ ،بہن بھائی بالکل نہیں دیکھتےاورمجھے اپنےپانچ بچوں(دوبیٹی اور 3 بیٹوں)کوپالنےکےلیےبھی کوئی آسرانہیں ہے،اس مہنگائی کےدورمیں خوداپنےبچوں کو پالناچاہتی ہوں،مجھےفتوی چاہیےکہ میں اپناشناختی کارڈبنواسکوں،تاکہ میں نوکری کرکےاپنےبچوں کوپال سکوں،تعلیمی اخراجات ا ٹھاسکوں،میں بہت مجبورہوں،برائےمہربانی میری اس درخواست پر عمل کریں،میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ بیان کرتی ہوں ،جومیں نےلکھاہے،سب سچ ہے،اس میں کوئی جھوٹ نہیں ۔
شوہرنےطلاق کالفظ منہ 3 سے 4 باربولا،اورایک سال بعد 2 بار بولا طلاق کالفظ بولا ،پھر جب غصےمیں آجاتاپھر طلاق کالفظ بول دیتا،برائےمہربانی فتوی دےدیں کہ طلاق ہوگئی ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
شوہرکےطلاق دینےکےبعد آپ اپناشناختی کارڈبنواسکتی ہیں،اگرپہلےسےوالدکےنام سےہوتوٹھیک ورنہ شوہرکےنام کےبجائے والد(مرحوم )کانام لکھوایاجائےگا۔
ہاں اگرکسی دوسری جگہ شادی کاارادہ ہوتودوسری جگہ شادی کرنےکےبعددوسرےشوہرکےنا م سےبھی اندراج کروایاجاسکتاہے۔
حوالہ جات
۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
24/صفر1445ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


