03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
امام رکوع میں ہو تو مقتدی کے لیے قیام کا حکم
80412نماز کا بیاننماز کے فرائض و واجبات کا بیان

سوال

امام رکوع میں ہو تو مقتدی فوراً تکبیر کہ کر رکوع میں چلے جاتے ہیں اور قیام چھوٹ جاتا ہے، جبکہ قیام فرض ہے، کیا اس طرح نماز ہوجاتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر امام رکوع میں ہو تو مقتدی کھڑے ہونے کی حالت میں تکبیر تحریمہ کہہ کر رکوع میں چلاجائے، تکبیر تحریمہ کے بعد مزید کچھ توقف اور انتظار کی ضرورت نہیں، تکبیر تحریمہ کے بعد رکوع کی حد تک پہنچنے میں جس قدر قیام پایا جائے گا، وہ فرضیت کی ادائیگی کے لیے کافی ہے یعنی فرض قیام اس سے ادا ہوجائے گا۔

حوالہ جات

رد المحتار (3/ 381):

" فلو كبر قائما فركع ولم يقف صح لأن ما أتى به القيام إلى أن يبلغ الركوع يكفيه قنية"

احمد الر حمٰن

دار الافتاء، جامعۃ الرشید کراچی

27/ذوالقعدہ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احمد الرحمن بن محمد مستمر خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب