| 81508 | نکاح کا بیان | نکاح کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
میری ایک جاننے والی ہے جوایک لڑکے سےنکاح کرناچاہتی ہے،لیکن اس لڑکے کویہ معلوم نہیں ہے کہ وہ اس سے نکاح کرناچاہتی ہے اورنہ ہی اس کے ذہن میں ایساکوئی خیال آنے کاامکان پہلے سے موجود ہے،لیکن میرااس سے نکاح کرنے کادل کرتاہے اوریہ بات میں اسےبتاناچاہتی ہوں،یہ بات بتانے کے لئے میں اس سے میسج یاکال کرسکتی ہوں؟کیونکہ وہ میرے لئے غیرمحرم ہے اوراگرنہیں کرسکتی تواس کاکیاحل ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
لڑکی کااپنے نکاح کے لئے براہ راست لڑکے سے خود بات کرناپسندیدہ نہیں، بہتریہ ہے کہ گھروالوں کوآمادہ کرکے نکاح کاپیغام ان کے ذریعہ سے دیاجائے،گھرکے ذمہ دارافراد کےذریعہ بات کرنے سے رشتہ میں خیرزیادہ ہوتی ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۲/ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


