03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تین طلاقوں کے بعداسی خاتون سےنکاح کیسے ہوسکتاہے؟
81496طلاق کے احکامطلاق کے متفرق مسائل

سوال

میں نے جنوری 2023 میں اپنی اہلیہ کوطلاق نامہ کے پیپربھیجے،جس میں تین طلاقیں لکھی گئی تھی ،اس کی وجہ یہ بنی کہ میری اہلیہ اپنے والدین کے گھرگئی  اورمجھ سے اجازت لئے بغیراپنے والدین کے گھرڈلیوری کروالی اوربچہ کی ختنہ بھی کروالی،اس پرمجھے شدیدغصہ آیا اوروالدین کوبتاکرطلاق نامہ بناکربھیجوادیا،اب  مجھے اپنے فعل پرندامت ہے اوربہت زیادہ احساس ہورہاہے،میرے دوبچے بھی ہیں،میں چاہتاہوں یہ مسئلہ حل ہوجائے،شرعی لحاظ سے بتائیےکہ اب میرے لئے کیاحل ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

تین طلاقوں کے بعد رشتہ مکمل طورپرختم ہوجاتاہے،اس خاتون سےشرعی حلالہ کے بغیرآپ کانکاح نہیں ہوسکتا،شرعی حلالہ یہ ہے کہ عدت گزرنے کے بعد یہ خاتون کسی اورمردسےنکاح کرے،پھروہ مردہمبستری کے بعد طلاق دیدے یافوت ہوجائے، اورعدت گزرجائے تواب اس خاتون سےسابقہ شوہرکانکاح ہوسکتاہے۔

حوالہ جات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

   ۳/ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب